سام سنگ کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی قیمت سامنے آگئی

سام سنگ کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی قیمت سامنے آگئی


24 نیوز : سام سنگ کے پہلے فولڈ ایبل سمارٹ  فون گلیکسی ایف کی قیمت مقرر، مہنگے ترین سمارٹ فونز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اگر تو آپ ایسے اسمارٹ فون کو خریدنے کے لیے پرجوش ہیں جو کاغذ کی طرح مڑ سکتا ہو تو بہتر ہے کہ ابھی سے بچت کرنا شروع کردیں، سام سنگ نے ایک ایونٹ میں جس فولڈ ایبل فون کو متعارف کرایا تھا، وہ صارفین کو 1770 ڈالرز (2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔یہ قیمت کافی زیادہ ہے، یہاں تک کہ آئی فون ایکس ایس میکس کا 512 جی بی ورژن بھی اس کے مقابلے میں سستا لگتا ہے، جس کی قیمت 1449 ڈالرز ہے۔

اس ٹیبلٹ اور فون کے مکسچر میں سام سنگ کی نیکسٹ جنریشن 7nm چپ یا کوالوم اسنیپ ڈراگون ایس او سی پراسیسر نصب ہے جبکہ اس کے لیے سام سنگ اور گوگل نے اینڈرائیڈ کا خصوصی ورژن بھی تیار کیا ہے۔اس کی اسکرین  7.3 انچ  کی ہے  جو کہ بند ہوکر 4.3 انچ ڈسپلے کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer