ملتان: پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف گینگز کے 43 کارندے گرفتار

ملتان: پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف گینگز کے 43 کارندے گرفتار


ملتان(24نیوز) سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 10 بین الضلاعی گینگز کے 43 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے، چار ماہ کے دوران 82 لاکھ روپے مالیتی سامان و نقدی برآمد کی گئی.

سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں وارداتیں کرنیوالے دس مختلف گینگز کو پکڑلیا ہے، ان میں ترگڑ گینگ، حشمت پٹاخہ گینگ، امیتاز بیلک بیری گینگ، لاہوری گینگ، خانوں گینگ سمیت دیگر گینگز شامل ہیں، ان گینگز کے 43 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان ڈکیتی، اقدام قتل اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ہیں.

سی پی او ملتان کا کہنا تھا کہ گرفتار گینگز سے پسٹل، رائفلز، کلاشکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سے 52 لاکھ روپے نقدی، 6 عدد ایل ای ڈیز، 258 لیڈیز فینسی ڈریس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال کرائم میں کمی ہوئی ہے.

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس پی کینٹ ڈویژن زنیرہ اظفر، ڈی ایس پی محمد طارق، انچارج سی آئی اے طاہر اعجاز و دیگر اہلکار موجود تھے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔