پنجاب کابینہ میں توسیع،مزید 12وزراءنے حلف اٹھا لیا

02:12 PM, 12 Sep, 2018

Read more!

لاہور( 24نیوز ) پنجاب کابینہ میں توسیع،مزید 12وزراءنے حلف اٹھا لیا، گورنر ہاﺅس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی،گورنر چودھری محمد سرورنے وزراءسے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی شریک ہوئے،وہ شاہانہ انداز میں پندرہ گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ وہاں پہنچے،وزیر اعلیٰ کے قافلے کو گزارنے کیلئے تمام ٹریفک روک دی گئی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ویڈیو دیکھیں:


حلف اٹھانے والے نئے وزراءمیں سید حسین جہانیاں گردیزی،اسلم بھروانہ، سعیدالحسن شاہ، محمد اجمل، محمداخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوارحسین، اعجازمسیح شامل ہیں۔محمد اختر، محمد خالد اورجہانزیب کھچی بھی حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے۔

مزیدخبریں