لڑکی کو چھیڑنے کی خوفناک سزا

07:57 PM, 12 Sep, 2018

 نارووال(24 نیوز) تحصیل ظفروال میں بااثرافراد نے نوجوان کو لڑکی چھیڑنے کے شبے پربدترین تشدد کانشانہ بناڈالا، ملزموں نے نوجوان کی داڑھی، بھنوئیں اور سر مونڈ دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  نارووال کی تحصیل ظفروال میں بااثرافراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔شک کی بنیاد پر 18 سالہ نوجوان آصف کی داڑھی،بھنوئیں اور سر بھی مونڈ دیا گیا۔

متاثرہ نوجوان زندگی کی بھیک مانگتا رہا مگر ملزمان باز نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق  مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ نوجوان لاہور شہر میں برسرِ روزگار ہےاور اس  کا گاؤں میں آنا جانا تھا، حرکات مشکوک ہونے کی بنیاد پر پانچ ملزمان نے  24 گھنٹے باندھ کر مسلسل تشدد کیا۔

مزیدخبریں