برطانیہ نے پاکستانی طلبہ کوایک اور بڑی خوشخنری سنادی

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ کوایک اور بڑی خوشخنری سنادی


( 24نیوز )پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنا دی ہے،پاکستانی طلبہدوسال تک برطانیہ میں رہ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   تھامس ڈریو نے ٹویٹ کیا کہ برطانیہ میں گریجوایشن کرنے والے پاکستانی طلبہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں گے،متعلقہ شعبے میں تجربہ بھی حاصل کرسکتے ہیں،اپنی گریجوایشن کے بعددوسال تک برطانیہ میں رہ سکیں گے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ برطانوی حکومت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں 2030 تک 30 فیصد اضافہ چاہتی ہے جو کم از کم 6 لاکھ بنتے ہیں۔