اثاثے چھپانے کا الزام، عدالت نے فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیا

اثاثے چھپانے کا الزام، عدالت نے فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیا


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر اثاثے چھپانے کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیا،  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بطور ادارہ عدلیہ کا سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری پر بھی اثاثے چھاپنے کا الزام، مقامی شہری سمیع اللہ ابراہیم معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ لے آیا، نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ فواد چودھری نے جہلم میں اپنی اراضی گوشواروں میں ظاہر نہیں کی،  اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، اس قسم کی نااہلی کیلئے نوازشریف اور جہانگیر ترین کی مثالیں موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس عدالت نے خواجہ آصف کونااہل کیا،  سپریم کورٹ نے بحال کردیا، مثال سامنے ہے۔ سیاسی معاملات سیاسی پلیٹ فارم پر حل ہونا چاہئیں،  بطور ادارہ عدلیہ کا سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں، مطمئن کریں، عدالت کوسیاسی معاملات میں مداخلت کیوں کرنا چاہئے؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔