ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے منفرد کار تیار کر لی گئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے منفرد کار تیار کر لی گئی


24 نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے نئی کار تیارکرلی گئی، 8 انچ موٹی فولادی چادر سے تیار ہونے والی اس کار کا بیلسٹک میزائل بھی کچھ نہیں بگاڑ پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے بنائی گئی نئی کار دنیا بھرکی خبروں کا مرکز بن گئی ہے۔ دی بیسٹ نامی اس کار کا وزن آٹھ ٹن ہے۔ جس کی باڈی 8 انچ موٹی فولادی چادر سے بنائی گئی ہے۔ اس کو بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی محفوظ ترین کار ہے۔

واضح رہے کہ دی بیسٹ پر کوئی بم، کیمیائی ہتھیار ،بیلسٹک میزائل بھی اثر نہیں کر پائے گا۔ گاڑی پیٹرول کے بجائے خصوصی فوم سے چلے گی۔ جس کی وجہ سے اگر اس پر ٹینک سے براہ راست حملہ بھی کیا گیا تو اس میں آگ نہیں لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں:شام پر حملے کی تیاری،عالمی رہنماؤں نےآپسی رابطے تیز کردیے  

 گاڑی کے اندر فائر فائٹنگ سسٹم، آنسو گیس کے شیل اور دھواں چھوڑنے والی گیس بھی موجود ہو گی۔ گاڑی کے ٹائر بھی ایسے کہ اگر کسی طرح پنکچر بھی کر دیئے جائیں تو گاڑی پھر بھی سفر کرتی رہے گی۔