اگر آپ گرمی سے پریشان ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں !

اگر آپ گرمی سے پریشان ہیں تو یہ خبر پڑھ لیں !


 24نیوز: جوسز کے مشہور برانڈ فروٹا وائٹلز نے دی وائٹلز کے نام سے نئی ورائٹی متعارف کرا دی۔ افتتاحی تقریب میں ایم ڈی نیسلے پاکستان اور اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق فورٹرس سکوائر مال میں ہونے والی تقریب میں ایم ڈی برونواولیرہوک نے خصوصی شرکت کی۔وائٹل بار کے افتتاح پربزنس ہیڈ بابر خان کا کہنا تھا کہ تازہ اور قدرتی اجزاء سے تیارکردہ جوسز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ مختلف فلیورزمیں موجود جوسز کا منصوبہ ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔

تقریب میں حانیہ عامر، منال خان، نور خان، الیزے گبول، منیب بٹ اور حسنین لہری سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ نیسلےکےمتعارف کروائے گئے جوسز کا ذائقہ بالکل منفرد ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ارزاں نرخوں پر بہتر کوالٹی کے جوسز کی فراہمی سے صارف کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملک بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں
 
تقریب میں آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے نیسلے کی جانب سے جوسز بھی پیش کیئے گئے۔ دوسری جانب کیلشیم کی زیادہ مقدار دل کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتی ہے۔ کیلشئیم بہت اچھا لیکن زیادہ کیلشیئم دل کے لیےخطرہ ہے۔ کیلشیئم کی خو ن میں زیادہ مقدار دل کی بیماری کی وجہ بھی بن سکتاہے۔ نئی تحقیق کے مطابق کیلشیم کی زیادتی دل کی شریانوں کوتنگ کرکے خون کے بہاؤمیں رکاٹ پیداکرتا ہے۔ اورخطرہ بن سکتاہے ہارٹ اٹیک کا۔

ویسے توسگریٹ نوشی، کولیسٹرول، ہائی بلڈپریشر اورشوگرکوہی دل کے مرض کی بڑی وجوہات سمجھا جاتا ہےلیکن جناب اب تو کیلشیم سے بھی احتیاط کرنی ہوگی۔اس لیے جہاں کولیسٹرول اوربلڈپریشر کامعائنہ کراتے ہیں وہیں کیلشیم سکین بھی کرواناضروری ہے۔ کہیں آپ کے خون میں کیلشیئم کی مقدار زیادہ تو نہیں؟