شب معراج ملک بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منائی جارہی ہے

شب معراج ملک بھرمیں مذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منائی جارہی ہے


 24نیوز: رجب المرجب اسلامی سال کاساتواں مہینہ ہے۔اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اورراتوں کی خاص اہمیت وفضیلت بیان کر کے انکی خاص خاص برکات وخصوصیات بیان فرمائی ہیں۔

شب معراج ہر سال 27 رجب کو حضور اکرمؐ کے اﷲ رب العزت سے ملاقات کیلئے خصوصی سفر پر جانے کی مناسبت سے منائی جاتی ہے۔ ملک بھر کی مساجد اوراہم عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ خصوصی محافل اور اجتماعات ہونگے۔ جن میں علما ئے کرام اور مقررین واقعہ معراج شریف پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

رب العالمین نے آحضرتؐ کو عظمت ورفعت کی وہ معراج نصیب فرمائی جو روز ازل سے آپ کا ہی مقدر تھی۔ کائنات کے سربستہ رازوں، اسرار کا مشاہدہ کرانے اور بنی نوع انسان پر یہ امر واضح کرنے کیلئے کہ جہاں تک اللہ رب العزت کی ربوبیت ہے وہاں تک محمد عربی کی نبوت ہے۔

مسلمانوں کے لئے واقعہ معراج میں یہ سبق پوشیدہ ہے کہ انسان کے عزم وہمت کی آخری منرل عرش بریں ہے۔ ملک بھر کی مساجد اوراہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے۔