پاکستانی نوجوان سے محبت، بھارتی خاتون اپنا خاوند چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان سے محبت، بھارتی خاتون اپنا خاوند چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئی


اسلام آباد(24 نیوز) بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے شادی کرلی، بھارتی دفتر خارجہ نے بھاگ کر پاکستان آنے والی لڑکی کو واپس بھیجنے کی درخواست کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق چندی گڑھ کی ٹینا بھارت میں اپنے شوہر امیش سینا کے ظلم و ستم سے تنگ آکر پاکستان آ گئی تھی جہاں اس نے گوجرانوالہ کے نوجوان سلمان سے اسلام قبول کرتے ہوئے شادی کر لی تھی۔

بھارتی دفتر خارجہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹینا اپنے شوہر امیش سے ناراض ہو کر پاکستان گئی ، سلمان نے ٹینا کو یرغمال بنا کر رکھا ہواہے، اس لیے اسے بھارت واپس بھیجا جائے ۔ نجی ٹی وی نے پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی ٹینا کو واپس بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔