وزیراعظم عمران خان مودی کے چوکیدار ہیں: بلاول بھٹو زرداری



گھوٹکی24نیوز: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پھروزیراعظم پرتاک تاک  کر لفظی وار، کہتے ہیں وزیراعظم سندھ میں آکرسندھ کےعوام کی توہین نہ کریں، وہ بنی گالہ کےنہیں پورےپاکستان کے وزیراعظم ہیں، مودی کی حمایت پربلاول بھٹونے عمران خان کومودی کاچوکیدار قراردے دیا۔

پاکستانی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا وزیراعظم عمران خان پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں آکرسندھ کےعوام کی توہین نہ کریں، کٹھ پتلی حکومت نے عوام کومہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا، گھوٹکی کے عوام نے عمران خان کومستردکردیا۔حکومت عوام کے حقوق چھینناچاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ کے نہیں پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نےمودی کی حمایت پرعمران خان کومودی کاچوکیدار بھی  قراردے دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست نیب سے شروع اور نیب پر ختم ہوتی ہے، یہ کبھی نہیں چاہتے کہ کرپشن ختم ہو۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کی بلاول بھٹو نے ایم کیوایم پربھی تنقید کی اور کہا کہ ایم کیوایم کوماضی کی سیاست چھوڑ کرعوام کی خدمت کرناچاہیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔