قومی اسمبلی میں نئے چہروں کی تعداد کتنی؟

قومی اسمبلی میں نئے چہروں کی تعداد کتنی؟


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب ارکان سے حلف لےلیا۔ اجلاس میں کئی نئی چہروں کی آمدبھی ہوئی ہے ۔
عام انتخابات دوہزاراٹھارہ میں نومنتخب 63 اراکین پہلی بارقومی اسمبلی پہنچے ۔ پارلیمنٹ میں پہلی بار نئےآنےوالے چہروں میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نمایاں ہیں۔  پیپلزپارٹی اورن لیگ کےسربرارہ پہلی بارقومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، اسد قیصر، حماد اظہر، شخ خرم شہزاد، فرخ حبیب، ناز بلوچ، زرتاج گل، فیصل واوڈا، علی زیدی، شاہ زین بگٹی پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا
لیاری سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوشکست سے دینے والے شکور شاد نے بھی پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا ۔  پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ پر ایوان زیریں کا حصہ بننے والے صداقت علی عباسی، راجہ خرم نواز، عامر کیانی، امدان اللہ جدون اوردیگرنے بھی پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایاہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔