تحریک انصاف کا پنجاب کے منصوبوں، سکیموں پر حقائق نامہ جاری

تحریک انصاف کا پنجاب کے منصوبوں، سکیموں پر حقائق نامہ جاری


لاہور (24 نیوز) تحریک انصاف نے پنجاب کے منصوبوں اور سکیموں پر حقائق نامہ جاری کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا، کہتے ہیں کہ شہباز شریف کوئی سے پانچ کامیاب منصوبے بتائیں۔

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر حقائق نامہ جاری کر دیا، حقائق نامے میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن نے ناکام منصوبوں میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پنجاب حکومت کا ہر منصوبہ فراڈ ہے کوئی ایک بھی کامیاب نہ ہو سکا۔ قرض اتارو ملک سنواروں سے لیکر، سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، میٹرو بس، آشیانہ تک ہر منصوبہ اور سکیم ناکام رہی۔ نااہل حکمرانوں نے قوم کے اربوں روپے کبھی تندوروں، کبھی میٹرو اورنج ٹرین کی پٹری پر جھونک دیئے۔

حقائق نامے میں کہا گیا کہ لیب ٹاپ سکیم میں سات کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں۔ پیلی ٹیکسی سکیم بھی فلاپ اور کرپشن کی نذر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں منصوبوں میں کرپشن، مالی بے ضابطگیوں کا ذکر آیا ہے۔ یوتھ لون سکیم ہو یا اپنا روزگار دونوں ناکام ہوئیں، میاں محمود الرشید یوتھ ہیلمٹ سکیم تین ماہ بعد بند ہوگی۔ انرجی کا ہر منصوبہ ناکام، اربوں روپے لگتے رہے بجلی پیداوار نہ بڑھی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ 23 ارب سے شروع ہو کر 120 ارب تک جا پہنچا۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا، کہتے ہیں کہ شہباز شریف کوئی سے پانچ کامیاب منصوبے بتائیں۔