سلمان خان کی نئی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ پر پابندی عائد


نئی دہلی (24 نیوز) فیڈرل فلم سنسر بورڈ نےانڈین اداکارسلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے بین کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل فلم سنسربورڈ نےسلمان خان کی فلم"ٹائیگرزندہ ہے" کوسنسرکردیا۔ ایکشن سے بھر پور فلم 22 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا۔ فلم ٹائیگر زندہ ہے میں پاکستان مخالف موادشامل تھا۔

سلمان خان اور قطرینہ کیف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے کمانڈوز کے کردار میں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی فلم پدماوتی بھی اس وقت بہت متنازع بن چکی ہے جس کو ریلیز ہونے کی اجازت نہیں مل رہی۔