کوئٹہ، ایرانی آئل اسمگلنگ کا دھندہ 15زندگیاں نگل گیا

کوئٹہ، ایرانی آئل اسمگلنگ کا دھندہ 15زندگیاں نگل گیا


کوئٹہ (رضوان سعید) بلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی سمگلنگ کا کاروبار مزید15زندگیاں نگل گیا۔ قلعہ سیف اللہ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور پٹرول سے بھری پک اپ مسافر بس سے ٹکراگئی۔  حادثے میں 15افراد لقمہ اجل بن گئے۔ لاشوں کاڈی این اے ٹیسٹ ہوگا۔

بلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی اسمگلنگ کا کاروبار مزید15زندگیاں نگل گیا۔ ژوب سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی پک اپ گاڑی سے ٹکراگئی۔ پک اپ میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی موجودگی کے باعث دونوں گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.

بس اور گاڑی میں سوار15افراد آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ بس کی کھڑی سے کودکر جان بچانے والےشخص کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی وجہ سے بس میں تیزی سے آگ بھڑکی. واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تمام لاشیں ناقابل شناخت ہیں جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔  وزیراعلیٰ میر جام کمال نے نوٹس لے لیا۔ چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔