چیئرمین تحریک انصاف رونے کے لئے کنٹینرلگانے کی تیاری شروع کردیں: مریم اورنگزیب


اسلام آباد (24نیوز)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف رونے کے لئے کنٹینرلگانے کی تیاری شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ2018 کے الیکشن کاچاند  لودھراں سے نکل آیا، نوازشریف نے دعدے پورے کئے جس کانتیجہ سامنے آگیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم اہل ہیں یانااہل؟عوام کی عدالت فیصلہ سنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک دیکھ رہاہے نوازشریف کی نااہلیت اہلیت میں بدل رہی ہے اور عوام نے جھوٹ،گالم گلو چ اورانتشارپرمبنی سیاست دفن کردی ہے ۔ عمران خان رونے کے لئے کنٹینرلگانے کی تیاری شروع کردیں ان کو 2018 کے الیکشن میں شکست نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ این اے 154کے ضمنی انتخابات کے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔