قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار ،کاپیاں پارلیمانی کمیٹی کو ارسال


اسلام آباد(24نیوز)مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کے تیار کردہ قومی سلامتی پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا ،کاپیاں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی امور کو بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور پاکستان کے خلاف اقدامات کے بعد پاکستانی پالیسی سازوں کو بھی ہوش آگیا ، قومی پالیسی کا مسودہ بنالیا گیا ہے،مسودے کو حتمی شکل دینے کے بعد پارلیمان کی منظوری کا عمل شروع کیا جائے گا۔
قومی پالیسی کے دو حصے داخلہ اور خارجہ پالیسی پرمحیط ہیں،جس کا مرکزی بیانیہ علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق ہے،بھارت کی جارحانہ پالیسی کا جواب بھی اس میں شامل ہے،افغانستان سے سرحدی معاملات،، مہاجرین کی وطن واپسی،دہشت گردی اور سکیورٹی معاملات بھی اس رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔
ایران، روس اور چین سمیت اہم ممالک سے تعلقات کے لئے حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔سکیورٹی پالیسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مربوط روابط پربھی زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ پہلے امریکہ نے پاکستان کو دی جانیوالی امداد کو بے وقوفی قرار دیا تھا اور اس کو بند کردیا تھا جس کیخلاف پاکستان کی طرف سے بھی سخت ردعمل دیا گیا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں