الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا

الیکشن ہارنے کے بعد علی ترین کا پہلا بیان سامنے آگیا


لودھراں (24نیوز) این اے 154 کا الیکشن ہارنے والے پی ٹی آئی امیدوار علی خان ترین نے ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے 2015 میں نئے دوست بنانے کا سلسلہ شروع کیا اور آئندہ سالوں میں مزید دوست بناتے چلے جائیں گے۔
الیکشن میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دیتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ ” سب سے پہلے اور سب سے زیادہ میں لودھراں کے ان 90 ہزار لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، میں آپ کے پیار اور دوستی کا بہت ممنون ہوں۔ میری 2015 سے دوستیاں شروع ہوئیں اور بہت سے دوست بن گئے، اگلے سالوں میں اور دوست بنائیں گے“۔