فروغ نسیم ، پرویز مشرف کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: فاروق ستار

فروغ نسیم ، پرویز مشرف کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: فاروق ستار


کراچی (24نیوز) فاروق ستار نے بہادرآباد گروپ کو ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا ہے کہ 17 فروری سے پہلے واپس آجائیں مل کر مرکز جائیں گے۔

نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ ٹکٹ کا نہیں اختیار کا تھا۔بات مائنس ٹو تک جا پہنچی ہے۔ معلوم نہیں خالد مقبول کس کا آلہ کار بن گئے۔ آج بھی بہادرآباد کی رابطہ کمیٹی کو کہتا ہوں 17 فروری سے پہلے واپس آجائیں مل کر مرکز جائیں گے۔  

یہ بھی پڑھیں: پرویز رشید کا فاروق ستار کو ٹیلی فون، ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی

فاروق ستارکا کہنا تھا کہ مئیر کراچی کے اجلاس میں اگر آدھے سے زیادہ یوسی چئیر مین بھی نا جائیں تو وسیم اختر کو  پی آئی بی آجانا چاِہِیئے۔وسیم اختر ٹرانسفر پوسٹنگ بند کردیں۔ پرویز مشرف کو لیڈر ماننے والے فروغ نسیم سابق صدر کیلئے راہیں ہموار کررہے ہیں۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ کا نشان الگ نہیں ہوسکتا۔ اگر مجھے نکالا گیا تو کوئی بھی سربراہ 3 ماہ سے زیادہ ٹک نہیں سکتا۔ میرے ساتھ ایک اور سیٹ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔