میئر کراچی وسیم اختر نے کل بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا


کراچی (24 نیوز) متحدہ کی لڑائی اپنی جگہ، بلدیاتی اُمور بھی چلنے چاہئیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کل بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس اس لیے بلایا گیا ہے کہ شہر کے چھوٹے موٹے ترقیاتی کام چلتے رہیں۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چیئرمینز، وائس چیئرمینز، یوسی چیئرمینز اور دیگر نمائندوں کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سب نمائندوں کو آنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ ان کو ترقیاتی کاموں کیلئے 25، 25 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔