بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار کے گھر کنگ خان کی آمد


دہلی(24نیوز) شاہ رخ خان نے گزشتہ روز لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ دو لیجنڈز کی ایک ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر معروف لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ شاہ رخ خان دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں اور دلیپ کمار نے شاہ رخ خان کو منہ بولا بیٹا بنا رکھا ہے۔

ہر بار ہی شاہ رخ سے ملاقات کر کے ان کی طبیعت خوشگوار ہوجاتی ہے۔ دلیپ کمار ان دنوں علالت کے باعث گھر تک محدود ہیں۔

اس موقع پر لی گئی دونوں کی ایک تصویر دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں دلیپ کمار کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔