اسنوکر چمپئن شپ:حکومت وعدے پورے کرے تو تمغوں کے ڈھیر لگا دیں، کھلاڑی


 

کراچی(24 نیوز) اسنوکر چمپئن شپ میں نوجوان کھلاڑی ان ایکشن، سینئر اور جونیئرز کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے۔ مقابلوں میں شریک نوجوان کیوسٹ کا کہنا ہے کہ حکومت وعدے پورے کرے تو تمغوں کے ڈھیر لگا دیں۔

تفصیلات کے مطابق جنٹل مینز گیم اسنوکرکراچی میں ہورہا ہے۔ اسنوکر چیمپیئن شپ کا انعقاد وہ بھی بھرپور طریقے سے ایونٹ میں شریک اسنوکر پلیئرز کا کہنا ہے ہم کھیل کی ترقی لئے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان بیلئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منورشیخ کا کہنا ہے چیمپیئن شپ میں جونیرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور ایونٹ کا فاتح ایشیئن چمپیئن شپ میں شرکت کرے گا۔

کیوسٹ محمد آصف کے بعد پاکستان کے لیے کوئی بھی کھلاڑی عالمی چیمپیئن شپ نہیں جیت پایا تاہم  نئے کھلاڑیوں اور ان کا جوش دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ موجود ہےحکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔