کابل چیف آف ڈیفنس کانفرنس: جنرل باجوہ کا مخالفین کو دو ٹوک جواب


کابل (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دوسرے ممالک کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

کابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں انفرادی ملکوں کی طرح نہیں۔ مشترکہ سوچ اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

COAS attended Chiefs of Defence Conf at Kabul. “Path to regional peace & stability passes through Afghanistan. Regions develop as a whole, not individual countries. Collaborative approach and patience answer to all challenges, for which Pakistan is ready to play its part”, COAS. pic.twitter.com/CHCHmWuKhv

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد ستائیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کی موجودگی اور غیر موثر سرحدی سیکیورٹی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آپریشن ردالفساد کے ذریعے بچے کھچے دہشتگردوں کا بھی صفایا کیا جارہا ہے، پاکستان کی زمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، امید کرتے ہیں دوسرے ممالک بھی اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر رزولیوٹ سپورٹ مشن، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے آرمی چیفس نے بھی شرکت کی۔