ملک بھر میں حادثات کی لہر، ہلاکتیں معمول بن گئیں


24نیوز:شاہراہوں پرآج بھی گاڑیاں ٹکراتی رہیں  زندگیاں موت کی آغوش میں جاتی رہیں۔ وزیرآباد میں بس اور وین کی ٹکر سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی۔ جن میں عبدرالرحیم، عرفان ، رفیع، پرویز، محمد زراعت اور گلزار احمد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھلوال گجرات روڈ پر ٹریفک حادثہ میں چارسیکورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق چل بسے۔ کرک انڈس ہائی وے پر تنگوڑی چوک پر تیز رفتار مسافر وین اور ٹرک کا تصادم ہوگیا 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پشاور کے علاقےلعل کرتی میں اور لوئر دیرمیں دومکانوں کی چھتیں گرگئیں۔ ملبے تلے دب کردوخواتین سیمت چارافراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو ملبے سے نکالا۔