بنی گالہ تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقرر

بنی گالہ تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد ( 24 نیوز ) سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 14 فروری کو سماعت کرے گا،  عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 14 فروری کو سماعت کرے گا۔ سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سمیت راول جھیل کو آلودہ کرنے والے پرائیوٹ پراپرٹی مالکان کو نوٹسز جاری کردیا۔

سپریم کورٹ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ سمیت بنی گالہ زون فور تجاوزات کو ریگولرائیز کرنے کی ہدایت دے چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ تجاوزات کے خلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو خط لکھا تھا۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عمران خان کے خط پر ازخود نوٹس لیا تھا۔