ٹرمپ انتظامیہ کی غنڈہ گردی، کیمرہ مین پر تشدد

ٹرمپ انتظامیہ کی غنڈہ گردی، کیمرہ مین پر تشدد


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نے ریلی کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کے کیمرہ مین پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران بی بی سی کے کیمرہ مین پر صدر ٹرمپ کے حامی شخص نے حملہ کردیا،ران اسکینز نامی کیمرہ مین کو زد و کوب کرتے ہوئے حملہ آور شخص نے کوریج کرنے والے میڈیا کو بھی گالیاں دیں،بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔

 کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ سرگرمی میں مصروف تھا کہ اچانک پیچھے سے دھکا دیا گیا اور زور سے کسی نے کہا کہ چلو ہٹو یہاں سے میں اس وقت گھبرا گیا تھا،برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے امریکی وائٹ ہاؤس کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد میڈیا کی سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے۔

واضح رہے کہ 8 نومبر کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کو ’عوام کا دشمن‘ کہنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے سی این این کے رپورٹر کا پریس پاس منسوخ کردیا تھا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER