شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل،ویڈیو وائرل

 شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل،ویڈیو وائرل


نئی دہلی(24نیوز)بھارت کے ایک 5سٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی، ہوٹل انتظامیہ اورمہمانوں میں ہاتھاپائی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق

نیو دہلی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں شریک مہمانوں کو کھانا پسند نہ آیا جس پر انہوں نے انتظامیہ سے شکایت کی اور بات تکرار سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی، ہوٹل ملازمین اور مہمانوں نے ایک دوسرے پر تاک تاک کر وار کیے جبکہ ہوٹل کی کراکری اور فرنیچر کو بھی توڑ دیاگیا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔