سنگین وارداتوں میں مطلوب ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

سنگین وارداتوں میں مطلوب ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار


کراچی(24نیوز)کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کےمطابق گبول پارک سےایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر  کوگرفتار کرلیاگیا،ایس ایس پی ملیر کاکہناتھاکہ ٹارگٹ کلرعمران عرف مانی نے2011 میں پولیس پر فائرنگ کی، اقدام قتل سمیت دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب تھا،  ملزم کوخفیہ اطلاع پر مبینہ ٹاؤن پولیس نے گرفتارکیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی،موٹرسائیکل نمبرKFP-3254جوسچل سے چوری کی تھی۔

ایس ایس پی ملیر کاکہناتھاکہ ملزم نے10سےزائد ٹارگٹ کلنگ کااعتراف کیا،گرفتار ملزم 2011 میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور مقدمے میں مطلوب تھا،ملزم رئیس مما کاقریبی ساتھی ہے، جس پر تھانہ زمان ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ، قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

ملزم نے لانڈھی، سہراب گوٹھ، کورنگی، ملیر اور گلستانِ جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا، ایس ایس پی ملیر کامزیدکہناتھاکہ ملزم کامزید کرائم ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اورملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا دیا گیاہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER