بھارت کاجنگی جنون خطےکےامن کیلئےخطرہ بن گیا

بھارت کاجنگی جنون خطےکےامن کیلئےخطرہ بن گیا


نئی دہلی(24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا کرنے والے ملک بھارت کے سر سے جنگی جنون کا بھوت اتر نہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی وزارت دفاع نے 54 ہاروپ ڈرونز اسرائیل سے خریدنے کی منظوری دے دی، بھارت اسرائیل سے 110ڈرونز خریدے گا،وزرات وفاع کا کہنا تھا کہ ڈرونز کسی بھی ہدف سے ٹکرا کر اسے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کی مزید دو قسم کے ڈرونز خریدنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے،کیمرے سے لیس سے یہ اٹیک ڈرونز تنصیبات پر گر کر اسے تباہ کرسکتی ہیں اور بڑی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریں گے،رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی وزیر خزانہ پیوش گوئل نے کہا تھا کہ پہلی بار دفاعی بجٹ کا حجم 31سو ارب بھارتی روپے ہوگیا ہے، بجٹ دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہا تو مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER