لڑکیوں کوزبردستی فحش ویڈیوزدکھانےوالاشخص گرفتار

لڑکیوں کوزبردستی فحش ویڈیوزدکھانےوالاشخص گرفتار


نئی دہلی(24نیوز) بھارتی پولیس نےممبئی میں کم عمر لڑکیوں کو زبردستی فحش ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے والےشخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  کم عمر لڑکیوں کو زبردستی فحش ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا،  ملزم کی شناخت 29 سالہ ویکش چوہان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے،پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور جرم کے لیے استعمال کیے جانے والے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا ہے،ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2 مختلف واقعات میں نا بالغ لڑکیوں کو راستے میں روکا اور انہیں زبردستی فحش ویڈیوز دِکھائیں۔

پولیس کے مطابق جب انہیں شکایت کی گئی تو انہوں نے موبائل ٹاور کے لوکیشن کے ذریعے کچھ موبائل نمبرز کو شاٹ لسٹ کیا جس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرنے میں مدد ملی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER