سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر

سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر


لاہور(24نیوز)  پنجاب حکومت نےصوبہ بھر کےسرکاری ملازمین کو محکمانہ ترقی کی نویدسنائی دی، ملازمین کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنےکے لئے حکومت نے ٹائم سکیل پروموشن کومدنظر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےصوبہ بھر کےسرکاری ملازمین کی محکمانہ ترقی کے لئے اقدامات اُٹھالئےجس کے تحت ان کو ترقی دی جائے گی،محکمہ ریگولیشن نے ملازمین کی ترقیوں کے لئے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کردی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی نے باقاعدہ منظوری دی۔

علاوہ ازیں ترقیوں سے محروم افراد کی ٹائم سکیل پروموشن کی جائے، وہ کسی بھی گریڈ کا ملازم ہو اس کی ٹائم سکیل پرموشن جلد از جلد کی جائے گی،دوسری جانب گریڈ 16 میں دس سال سے تعینات ملازمین کو بھی اب مشروط ترقی دیکر گزیٹڈ آفیسر کا درجہ دیا جائے گا۔