"حج مہنگا کرنا حکومتی پالیسی نہیں"



اسلام آباد(24نیوز) حکومت نے عوام سے سستا حج کرانے والوں کے جھانسے میں نہ آنے کی اپیل کردی، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتےہیں حج مہنگا کرنا پالیسی نہیں،پاکستان کا حج پیکج دیگر ممالک سے کم ہے.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نورالحق قادری نے بتایا کہ حج کو مہنگا کرنا پالیسی نہیں،2018 میں فی حاجی 42 ہزار 426 روپے کا اضافہ ہوا تو سابقہ حکومت نے سبسڈی دی،وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہوتی تو مفت حج کراتے۔

وفاقی وزیرمذہبی امورکا کہنا تھا کہ پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے سستا حج کرانے کے دعوے جھوٹے ہیں،عوام ایسے افراد کے جھانسے میں نہ آئیں،جن پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے پاس کوٹا نہیں وہ سستا حج کروانے کی بات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ حج پالیسی کی تمام معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں،حج فارم کو بھی اس بار انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے،سعودی حکومت نے پاکستان کوروڈ ٹومکہ میں شامل کرنے اور ای ویزہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔