70سالہ شخص کو 28سالہ لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی

70سالہ شخص کو 28سالہ لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی


سرگودھا  (24 نیوز) سترسال کےشخص کو اٹھائیس سال کی لڑکی سےشادی مہنگی پڑگئی،  نکاح کے دوسرے ہی روز نجمہ بی بی سامان سمیٹ کر غائب ہوگئی، ستر سالہ شخص انصاف کیلئے سہرا پہن کر تھانے پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق 70 سالہ شخص مصطفیٰ کا کہنا ہے  کہ نجمہ بی بی  سے شادی کیلئے اس سے سترہزار روپے نقد وصول کئے گئے، نقدی کے علاقہ زیور اور سامان بھی لیا گیا۔ نکاح کے بعد نجمہ بی بی میرے گھر آئی اور شادی کی رات نجمہ بی بی نے مجھے نشہ آور چیز پلائی، اگلے روزآنکھ کھلی تو نجمہ سامان سمیت غائب تھی۔

مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے پھنسانے والا باقاعدہ ایک گروہ کی صورت میں کام کرتا ہےاور سادہ لوح لوگوں کو شادیوں کو جھانسہ دے کر انہیں ایسے ہی لوٹتا ہے جیسے مجھے لوٹا گیا ہے، سہرا پہنے ہوئے مصطفیٰ نے تھانہ صدر بھلوال میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میرا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیتے ہوئے میرے پیسے اور دیگر سامان واپس دلوائیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست موصول ہو گئی ہے اس پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer