کراچی : برنس روڈ سے لاپتہ10 سال کا عثمان صبح سویرے گھر پہنچ گیا


کراچی (24نیوز) کراچی کے علاقے برنس روڈ سے بچے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، 10 سال کا عثمان صبح سویرے گھر پہنچ گیا، اہل خانہ کی جان میں جان آگئی، بچے نے بتایا کہ نامعلوم شخص اسے چیز دلانے کے بہانے لے گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق دس سال کا عثمان جمعہ کی صبح مدرسے پڑھنے گیا تھا اور لاپتہ ہوگیا جسے آج علی الصبح نامعلوم شخص گھرکےقریب چھوڑ کر چلے گئے،بچے کے تایاانصارنے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص آج صبح سویرے عثمان کوگھرکے قریب چھوڑکرچلاگیااوراس نے ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی نہیں کی ہے۔
اہل خانہ کاکہناہے کہ نامعلوم شخص چیزدلانے کی خاطرعثمان کواپنے ساتھ لے گیاتھااورعثمان پرکسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا،،اہلخانہ نے حکام بالاسے واقعے کی مکمل تفتیش کامطالبہ کیاہے۔