انٹرویو کیلئے آئے امیدواروں پر پولیس کا لاٹھی چارج

انٹرویو کیلئے آئے امیدواروں پر پولیس کا لاٹھی چارج


کراچی(24نیوز) کراچی کےسب سے بڑےسرکاری ہسپتال میں گریڈ 1 سے5 تک کی 300اسامیوں پربھرتی کےخواہشمند10 ہزارسے زائد امیدوارسول ہسپتال پہنچ گئے، مرکزی دروازے پر دھکم پیل ہوئی ہونے سے پولیس نے امیدواروں پر لاٹھیاں برسادیں۔

 تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال کراچی میں 1 سے5 گریڈ کی 300خالی اسامیوں پربھرتیوں کے لیے کراچی اوراندرون سندھ سے 10 ہزارسے زائدامیدوار سول ہسپتال پہنچے ،انٹرویوکے دوران ہسپتال کے مرکزی دروازے پردھکم پیل ہوئی،  ایک امیدواردرخواست لے کرچھت چڑھ گیا، پولیس نے لاٹھیاں چلاکر امیدوارں کو منتشرکیا، کئی امیدوارانتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے ، ان کا کہناتھاکہ ہسپتال انتظامیہ کی بدنظمی کی وجہ سے ہمیں اپنی درخواستیں جمع کرانےمیں مشکلات پیش آئیں۔ 

سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرصابرمیمن نے کہاکہ ہم نے خواتین ،معذوراوردیگرامیدواروں کی سہولت کےلیے 12 کاؤنٹربنائے تھے، امیدواروں نےسارے نظام کودرہم برہم کردیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سول ہسپتال کے مرکزی دروازے پررش ہونے کی وجہ سے مریضوں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔