گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی، کئی اضلاع بجلی سےمحروم

گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی، کئی اضلاع بجلی سےمحروم


کشمور(24نیوز) گڈو تھرمل پاور ہاؤس 7 گھنٹےگزر جانے کے باوجود سندھ، پنجاب، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال ناہوسکی ، گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث بجلی پیدا کرنے والے تین یونٹ ٹرپ کر گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل پاور ہاؤس 7 گھنٹےگزر جانے کے باوجود سندھ، پنجاب بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال ناہوسکی، بجلی بحال کرنے لئے ہنگامی بنیاد پر کام جاری ہے، تھرمل ذرائع کشمور کاکہناتھاکہ بجلی بحال ہونے میں مزید وقت لگ سکتا ہے، گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث بجلی پیدا کرنے والے تین یونٹ ٹرپ کر گئے تھے، ٹرپ ہونے والے یہ تین یونٹ 747میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

 یونٹ ٹرپ ہونے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جن علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ان میں صحبت پور، جھٹ پٹ، ڈیرہ مراد جمالی، سبی، راجن پور ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، جیکب آباد، شکارپور سمیت مختلف اضلاع شامل  ہیں ۔

گڈو تھرمل زرائع کا مزید کہنا تھا کہ 500 کے وی کے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث گڈو تھرمل کے تین یونٹ ٹرپ ہوئے تھے،جن پر کام جاری ہے اور جیسے ہی بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہوگا متعلقہ اضلاع کو بتادیا جائےگا۔