وزیراطلاعات پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانےکا امکان



لاہور (24نیوز) حکومت نے وزیراطلاعات پنجاب کو تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کردی، ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرنے کے لئےوزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی , ذرائع کاکہناتھا کہ ان کی کارکردگی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی مطمئن نہیں ہیں، ان سلسلے میں وزیراطلاعات کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ صمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب لگانے پر مشاورت کی جارہی ہے اور یہ تبدیلی بھی جلد متوقع ہے، فیاض الحسن چوہان کو کوئی اور وزارت دئیے جانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔