مچھروں کی روک تھام کیلئے پہلی پاکستانی ایپ متعارف

مچھروں کی روک تھام کیلئے پہلی پاکستانی ایپ متعارف


24نیوز : کیا آپ جانتے ہیں مچھر دنیا کا سب سے خطرناک جاندار ہے؟ اگر نہیں جانتے تو اب اس بات کو ذہن نشین کرلیں کیوں کہ اس بات کا دعویٰ عالمی ادارہ صحت نے کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملیریا ، ڈینگی اور اب مختلف ممالک میں زیکا وائرس جیسے امراض پھیل رہے ہیں جن کی وجہ سے ہر سال 10 لاکھ سے زائد اموات ہوتی ہیں۔اسی پیشِ نظر قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں ان  امراض کی روک تھام کیلئے ایک اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرا دی ہے۔ جی ہاں موسکیٹو الرٹ ان پاکستان نامی متعارف ہو چکی ہے ۔یہ ایپ لوگوں کو مختلف علاقوں میں مچھروں کی مختلف اقسام کی معلومات اکھٹی کرنے میں مدد فراہم کرے گی جس سے ان پر قابو پانا آسان ہوجائے گا۔

اس الرٹ ایپ سے کوئی بھی مچھروں یا ان کی افزائش کے مقامات کی تصاویر ارسال کرسکے گا جو کہ ایک ڈیٹابیس میں اکھٹی ہوجائیں گی، جنہیں مچھروں کو کنٹرول اور مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔