مری: برساتی نالہ میں 8 سیاح ڈوب گئے، 4 کی لاشیں نکال لی گئیں

مری: برساتی نالہ میں 8 سیاح ڈوب گئے، 4 کی لاشیں نکال لی گئیں


مری (24نیوز) مری میں آٹھ سیاح برساتی نالے میں گر کر ڈوب گئے, 4 جاں بحق جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا۔ایک کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مری ، ملاچھ ایکسپریس وے کے ساتھ  8 سیاح اچانک برساتی نالے میں گرنے سے ڈوب گۓ  جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 کو بچالیا گیا ہے اور ایک کی تلاش جاری ہے۔  سیلابی ریلہ ڈوبنے والوں کی موٹرسائیکلز بھی ساتھ بہاؤ میں لے گیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق  پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مشکلات  ہے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔