نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن نے کیا پلان بنایا؟ 24نیوز نے پتہ لگالیا

نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگ ن نے کیا پلان بنایا؟ 24نیوز نے پتہ لگالیا


لاہور(24نیوز) مسلم لیگ ن نےاپنے قائدنوازشریف کی وطن واپسی پردھماکےداراستقبال کی تیاریاں کرلیں۔لاہورمیں نکالی جانےوالی ریلی کی قیادت شہبازشریف خودکریں گے۔
میاں نوازشریف کےاستقبال کےلیےمسلم لیگ ن کا پلان کیا ہے؟مسلم لیگ ن کےفائنل روٹ پلان کاٹونٹی فورنے پتاچلالیا۔تاریخی لوہاری مسجد سے براستہ انارکلی اور مال روڈ سے ائیرپورٹ میاں شہبازشریف کی قیادت میں متوالے روانہ ہوں گے۔شہرکےکئی حلقوں سےمتوالوں کےکچھ جلوس لوہاری گیٹ پہنچیں گے جبکہ کچھ علاقوں سےجلوس ریگل چوک پرمسلم لیگ ن کی ریلی سے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اور حسین نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ذکریہ شریف ایون فیلڈ لندن سے گرفتار

تیسرے اہم پوائنٹ کے ذمہ دارخواجہ سعدرفیق ہوں گے۔مسلم لیگ ن کے کئی رہنما کارکنوں کے جلوس لےکرجوڑے پل پرآکرریلی میں شامل ہوجائیں گے۔جبکہ اس کےعلاوہ کئی چھوٹے بڑے جتھے ریلی کےساتھ مختلف جگہوں سے ملتے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائدکےاسقبال کےلیے کتنابےقرارہیں یہ تواب آج متوالوں کی تعداددیکھ کرہی پتاچلےگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔