پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی


 بلاوایو (24نیوز) ٹی 20میں کامیابی کے بعد شاہینوں کا اگلاامتحان، پاکستان اور زمبابوے میں پہلاایک روزہ میچ،زمبابوےنے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا، پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔  پاکستان کی جانب اوپننگ امام الحق اور فخرالزمان نے کی۔ فخر زمان 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان کے بعد  امام الحق کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے تاہم وہ زیادہ دیر ٹک نہ پائے اور 30 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ شعیب ملک بھی ایک چھکے کی مدد سے 22 گیندوں پر 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ  ہوگئے۔شعیب ملک کے بعد آصٖف علی آئے جنھوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اور حسن علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ سرفراز 13 اور شاداب 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 129 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔ 

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ  میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور عثمان خان شامل ہیں ۔پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز سے شکست دے دی۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔