آرمی چیف نے 12دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 12دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی


اسلام آباد(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 99شہریوں کی ہلاکتوں ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیلوں میں حملوں میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  نے 12 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا۔  ان دہشتگردوں  میں ضیاء الرحمان،غنی رحمان، عبدالغازی،  جاوید خان،ساجد خان، محمد زبیر، عمر نواز،  ہیبت خان، باز محمد، احمد شاہ، مومن خان اور سلیمان بہادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خطرناک دہشتگرد 99شہریوں کی ہلاکتوں میں ملوث تھے جب کہ ان ہی دہشت گردوں نے بنوں اور ڈی آئی خان  کی جیلوں  پر حملے کیے تھے۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔