پی آئی اے طیارے کی اچانک تبدیلی، وجوہات سامنے آگئیں

 پی آئی اے طیارے کی اچانک تبدیلی، وجوہات سامنے آگئیں


اسلام آباد( 24نیوز )   پی آئی اے کی پرواز کے لیے طیارہ اچانک تبدیل کر نے کی وجہ سامنےآگئی، فلائیٹ شیڈول متاثر  ہوکر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو تبدیل کرنے سے 100 سے زائد مسافر کراچی نہ جاسکے، طیارے کی تبدیلی کے باعث مسافروں نے ایئر پورٹ پر احتجاج کیا،پی آئی اے انتظامیہ کا کہناتھا کہبوئنگ 777 کی بجائے اے 20 طیارہ 160 مسافروں کو لیکر کراچی روانہ ہوگا ۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیاروں کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائیٹ شیڈول متاثر ہوا ہے،ادھر  بیجنگ سے ٹوکیو جانے والی پرواز تاخیر کا شکارہے، طیارے میں خرابی کے باعث پرواز 24 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے ، بیجنگ سے ٹوکیو، ٹوکیو سے اسلام آباد آنے والا طیارہ بیجنگ میں خراب ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے  کا مزید کہناتھا کہ   طیارہ میں موجود فنی خرابی کو دور کیا جا رہا ہے، پی کے 852 کل صبح اسلام آباد پہنچے گی،  بیجنگ میں طیارہ خراب، اور حج آپریشنز میں دو بڑے طیارے استعمال ہونے کے باعث آپریشن متاثر ہوا، بیجنگ سے آنے والے طیارے نے مسافروں کو اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھا۔