"عمران کو لانے والے خود پریشان ہیں"



ملتان( 24نیوز ) ایک کروڑنوکریاں اور50لاکھ گھرکہاں ہیں؟ پی ٹی آئی حکومت کاایک سال سابقہ 70برسوں پر بھاری ہے،امیرجماعت اسلامی سراج الحق حکومت پربرس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق حکومت پر برس پڑے، انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ایک کروڑنوکریاں اور50لاکھ گھرکہاں ہیں؟ تحریک انصاف حکومت کا ایک سال سابقہ 70 برسوں پر بھاری ہے، تحریک انصاف نے اپنا منشورپورا نہیں کیا

 ملتان میں مہنگائی اورمعاشی بدحالی کیخلاف مارچ سےخطاب کررہے تھے، ان کا کہناتھا کہ یہ مارچ غریب عوام کے لئے ہے جس میں غریب طبقے کے لوگ شریک ہیں،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا مگر لوگ بیروزگار ہیں، اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی ابھی تک پورا نہیں ہوا، لوگ بے گھر ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ  احتساب سب کاہونا چاہیے، عمران کو لانے والے خود پریشان ہیں، کسی کی رہائی کی بات نہیں کروں گا،مدینہ کی ریاست میں مہنگائی نے عوام کو تنگ کردیا،بیرون ممالک سےآنے والی اشیاء کے ساتھ ساتھ ملکی اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں آئے روز اضافہ ہورہاہے۔