10سالہ طالبعلم زیادتی کے بعد قتل

10سالہ طالبعلم زیادتی کے بعد قتل


قصور ( 24نیوزکھڈیاں خاص میں پانچویں کلاس کے طالبعلم دس سالہ عبدالرحمان کو مبینہ اغوا کے بعد قتل کردیا گیا،عبدالرحمان کل سے لاپتہ تھابچے کی لاش کھیتوں سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ  کھڈیاں خاص میں پانچویں کلاس کے  طالبعلم  عبدالرحمن کو  اغوا کے بعد قتل کردیا گیا،ٹبہ نین وال میں  عبدالرحمن کل پانچ بجے سے گھر سے لا پتہ تھا،دس سالہ عبدالرحمن کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے جرم چھپانے کے لئے قتل کیا گیا، بچے کی  لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کر لئے،دس سالہ عبدالرحمن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو قصور منتقل کر دیا گیا،تھانہ کھڈیاں نے اغواء کا مقدمہ پہلے درج کیا تھا، گزشتہ روز 5 بجے شام لاپتہ ہونے والے 10 سالہ عبدالرحمان کی لاش  گاؤں سے قریبی کھیتوں سے ملی، بچے کے اغوا کا مقدمہ رات کو ہی درج کر لیا گیا تھا. 

 واقعہ کی اطلاع پا کر ایس پی انویسٹی گیشن شہباز الہیٰ  اور ڈی ایس پی سٹی رائے احسان الہیٰ  سمیت پولیس کہ بھاری نفری موقعہ پر پہنچی اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا، پنجاب فرانزک لیب کو طلب کر کے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے. 

 ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے 4 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، تفتیشی ٹیموں نے شک کی بنیاد پر 3 مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، تفتیشی ٹیموں کے سربراہ کا کہناتھا کہ ا نشااللہ جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا.