شکست کے بدلے کمائی، بھارتی شائقین بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے لگے

 شکست کے بدلے کمائی، بھارتی شائقین بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرنے لگے


لارڈز(24 نیوز) ٹیم فائنل میں نہیں پہنچ سکی تو کمائی ہی کرلیں۔

بھارتی شائقین نے ورلڈکپ فائنل کی ٹکٹیں غیرقانونی طورپر بلیک میں فروخت کرنا شروع کردیں۔295پاؤنڈمالیت کی ٹکٹیں 16000پاؤنڈ میں آفر کردیں، اس کے علاوہ 3ہزار سے 4ہزار تک پاؤنڈ کے پیکج بھی متعارف کرائےجارہے ہیں، آئی سی سی نے شائقین کوخبردارکیا ہے کہ ری سیل میں ٹکٹیں صرف آفیشل سائٹ سے ہی خریدی جائیں ورنہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، نیوزی لینڈ کے کرکٹرجیمزنیشم نے بھی ٹویٹرپیغام میں بھارتی شائقین سے درخواست کی ہے کہ اگرآپ فائنل دیکھنے نہیں آنا چاہتے تواپنی ٹکٹیں آفیشل سائٹ پرری سیل کریں۔