ملک بھر میں اکھاڑ پچھاڑ،وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ملک بھر میں اکھاڑ پچھاڑ،وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا


اسلام آباد( 24نیوز ) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،چاروں صوبوں میں تبادلوں کا معاملہ زیر غور آئے گا جس کا حکم الیکشن کمیشن نے دے رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران نئے چیف سیکریٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کی تعیناتیوں کا معاملہ زیرغور آئے گا، نگران وزیراعظم کابینہ اجلاس سے قبل وزرائے اعلیٰ سے تعیناتیوں پر مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے فہرست تیار کرلی ہے اور نئےچیف سیکریٹریز کے لیے کئی نام زیرغور ہیں، سیکریٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا کا نام چیف سیکریٹری کے لیے زیر غور ہے، جبکہ شعیب احمد صدیقی، شعیب میر میمن اور فضل عباس میکن کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

اہم خبر:   شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائیگا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا
دوسری جانب یوسف نسیم کھوکھر کا نام سیکریٹری پاور اور یونس ڈاگھا کا نام سیکریٹری تجارت کے لیے زیرغور ہے،نئے آئی جیز کے لیے بشیر میمن، کلیم امام، حسین اصغر، احمد لطیف اور شعیب دستگیر کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔