عید کا مزہ تو کرارے نوٹوں کے ساتھ ہے!


لاہور( 24نیوز )عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے شہری پرانے نوٹ دیکر نئے نوٹ لے رہے ہیں، عید الفطر پر بچوں کوعیدی دینے کے لیے والدین نئے نویلے ، چمچماتے اور کرارے نوٹ لے رہے ہیں۔
نئے نوٹوں کے بغیر بچوں کی عید ادھوری ہوتی ہے اور بچے عیدی کے لیے پرانا نہیں نیا نوٹ مانگتے ہیں۔ عید پروالدین کی کوشش ہوتی ہے کہ نئے نوٹ خرید کر ہی بچوں کو عیدی دی جائے،عید سے قبل اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو ایک میسج کے ذریعہ نئے نوٹوں کے پیکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نئے کرنسی نوٹوں کی خریداری کے لیے شہری بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

 پڑھنا مت بھولیں: ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

نئے نوٹ خرید کر آنے والوں کی خوشی دیدنی ہے۔عید کاموقع ہو تو سب سے زیادہ پرجوش بچے ہوتے ہیں کیوں کی عید تو بچوں کی ہوتی ہے، بچوں کی ضد ہوتی ہے کہ انہیں عیدی نئے نویلے نوٹ چاہئیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں