خوبصورتی کے لحاظ سے اسلام آباد شہر دنیا بھر میں مشہور

خوبصورتی کے لحاظ سے اسلام آباد شہر دنیا بھر میں مشہور


اسلام آباد (24نیوز) شہر اقتدار کا شماردنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں کیا جاتا ہے، شہر کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ وسیع سڑکوں اورچاروں موسموں کی رنگینیوں کواس کی شان جانا جاتا ہے.

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کا شمار دنیا کے بہترین اورخوبصورت شہروں میں ہوتا ہے،خوبصورتی کے اعتبار سے اسلام آباد دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے،حکومتی ایوانوں سے لیکر کھلے میدانوں تک اور مارگلہ کے پہاڑوں سے لیکر ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں تک اس شہر کا کوئی ثانی نہیں۔یہ خوبصورت شہر سطح مرتفع پوٹھوہار کی مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع ہے،میٹروبس بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کا اثاثہ سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امام کعبہ کی پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں

اسلام آباد کی آب و ہوا چار موسموں پر مشتمل ہے،یہاں جون کا مہینہ سب سے گرم اورجنوری سب سے ٹھندا ہوتا ہے۔اپنے قیام کے وقت یہ شہر جابجا درختوں سے ڈھکا ہوا تھا تاحد نگاہ سبزے کی چادر بچھی دکھائی دیتی تھی۔ لیکن اب روز بروز جاری ترقی نے اس شہر کے گرین کور کو شدید متاثر کیا ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔