ٹیلرز کے نخروں سے تنگ خواتین کی ریڈی میڈ ملبوسات میں دلچسپی


فیصل آباد (24نیوز) عید کی آمد کے ساتھ ہی خواتین کی بڑی تعداد نے شاپنگ کے لئے بازاروں کا رخ کر لیا۔ ریڈی میڈ ملبوسات کی خریداری میں انکی خاص دلچسپی نظر آ رہی ہیں۔

عید جیسا خصوصی تہوار ہو تو خواتین کی تیاریاں مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں ،تبھی تو سجنے سنورنے پر خوب توجہ دی جاتی ہے ۔لیکن من پسند گہنا خریدنے پر بھی خوب زور ہے۔کہتی ہیں کہ ٹیلر کے نخروں سے تنگ آ کر من پسند ڈریس خریدیں گی۔کبھی ڈریس کو ساتھ لگا کر اسکی خوبصورتی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تو کہیں اپنے من پسند رنگ ڈھونڈے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عید الفطر 2018 کے نئے فیشن ٹرینڈز

خواتین کہتی ہیں عید جیسے تہوار پر سب سے پرکشش لگنا ان کی اولین ترجیح ہے جبکہ چھوٹی بچیاں بھی نخروں میں کسی سے کم نہیں کہتی ہیں چند دن باقی رہ گئے لیکن انھیں بھی کوئی ڈریس پسند نہیں آ رہا۔ خواتین کی تیاری کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب دوکاندار بھی بڑھتے رش کو دیکھ کے خوب خوش ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔